Friday , December 15 2017
Home / دنیا / اقوام متحدہ نے افغانستان حملوں کی مذمت کی

اقوام متحدہ نے افغانستان حملوں کی مذمت کی

اقوام متحدہ ، 19اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے سربراہ اینٹونیو گٹیریس اور سلامتی کونسل نے افغانستان کے پکتیا اور غزنی صوبہ میں ہوئے حملوں کی سخت مذمت کی ہے ۔ ان حملوں میں 70سے زائد لوگ ہلاک اور 200دیگر زخمی ہوئے تھے ۔اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک کی جانب سے کل جاری بیان کے مطابق مسٹر گٹیریس نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کے جلد صحتمند ہونے کی خواہش کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مشکل کے اس وقت میں وہ افغانستان کی حکومت اور وہاں کے عوام کے ساتھ ہیں۔ اس طرح کے حملے انسانی حقوق اور بین الاقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزی ہیں اور انہیں بھی کسی بھی حالت میں صحیح نہیں ٹھہرایا جاسکتا۔سلامتی کونسل نے منگل کو ایک بیان جاری کرکے ان حملوں کی مذمت کی تھی۔ پندرہ رکنی سلامتی کونسل نے اس حملوں کو بے رحمانہ اور بزدلانہ قرار دیا۔طالبان نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے جن میں پولیس اور سرکاری دفاتر کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔
٭٭ ہندوستان نے بھی افغانستان میں فوجی اڈہ پر ہوئے دہشت گرد حملہ کی مذمت کی اور کہا کہ دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہ فراہم کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہئے۔ وزارت امور خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ صوبہ قندھار میں کئے گئے دہشت گرد حملہ کی ہم سختی سے مذمت کرتے ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن کی بحالی کیلئے نیا لائحہ عمل تیار کرنے کے باوجود دہشت گرد حملوں کے واقعات میں اضافہ تشویشناک ہے۔

TOPPOPULARRECENT