Friday , June 22 2018
Home / دنیا / اقوام متحدہ نے ایبولا سے متاثرہ افراد کو خوراک کی فراہم کی

اقوام متحدہ نے ایبولا سے متاثرہ افراد کو خوراک کی فراہم کی

ڈاکار۔ 16 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ افریقی ممالک میں مہلک وائرس ایبولا سے متاثرہ تقریباً ایک لاکھ افراد کو خوراک فراہم کرے گا۔ ورلڈ فوڈ پروگرام کے حکام کاکہنا ہے کہ تین افریقی ممالک گیانا، لائبیریا اور سیرا لیون ایبولا سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں اوران ممالک میں ایمرجنسی کا نفاذ ہے اور لوگوں کی نقل و حرکت محدود کردی گئی ہے، ایسے میں انہیں خوراک کے حصول میں دشواری کا سامنا ے۔ لوگ پابندی کی وجہ سے اپنے کھیتوں میں نہیں جاسکتے، مقامی مارکیٹوں میں بھی غذائی اجناس کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT