Tuesday , December 12 2017
Home / دنیا / اقوام متحدہ کا آسٹریلیا پر پناہ گزین معاہدہ کی خلاف ورزی کا الزام

اقوام متحدہ کا آسٹریلیا پر پناہ گزین معاہدہ کی خلاف ورزی کا الزام

سڈنی ۔ 24 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) اقوام متحدہ نے آج آسٹریلیا پر الزام عائد کیا ہیکہ اس نے پناہ حاصل کرنے کے خواہاں اور بعض پناہ گزینوں کی باز آبادکاری کرنے اپنے موقف میں جس نرمی کا وعدہ کیا تھا ۔ وہ اب اس موقف پر قائم نہیں ہے ۔یو این ہائی کمشنر فار رفیوجنیر نے بتایا کہ گذشتہ سال نومبر میں آسٹریلیا نے وعدہ کیا تھا کہ کشتی کے ذریعہ امریکہ آنے والے بعض پناہ گزینوں کو آسٹریلیا میں بھی باز آباد کیا جائے گا ۔ بشرطیکہ انکے (پناہ گزینوں) آسٹریلیا سے روابط رہے ہوں ۔ کمشنر فلیو گرانڈی نے کہا کہ اس بات پر وضاحت کیساتھ اتفاق ہوا تھا کہ ایسے پناہ گزین جن کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں اور جنکے ارکان خاندان کے روابطہ آسٹریلیا سے رہے ہوں ، انہیں آسٹریلیا میں بازآباد ہونے کی اجازت دی جائے گی تاہم یو ایس ایچ سی آر کو حال ہی میں آسٹریلیا کی جانب سے یہ اطلاع ملی ہیکہ آسٹریلیا سے روابط رکھنے والے پناہ گزینوں کو بھی اب آسٹریلیا میں پناہ لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان پناہ گزینوں کے علاوہ ایسے دیگر پناہ گزین جو پڑوسی ممالک ناؤرو اور پاپوا نیوگئی میں واقع کیمپوں میں زندگی گزار رہے ہیں ، انہیں بھی اب یا تو وہیں زندگی گزارنے کی صلاح دی گئی ہے یا پھر کمبوڈیا یا امریکہ منتقل ہوجانے کا متبادل پیش کیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT