Thursday , December 14 2017
Home / دنیا / اقوام متحدہ کی اصلاحات وسیع البنیاد ہونے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کی اصلاحات وسیع البنیاد ہونے کا مطالبہ

مسعود اظہر کے خلاف کارروائی تک ہندوستان کے چین سے نہ بیٹھنے کا ادعا :ہندوستانی مندوب
اقوام متحدہ ۔ 17ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان نے کہا کہ اقوام متحدہ کی اصلاحات وسیع البنیات ہونی چاہیئے اور انہیں ہر بات کا احاطہ کرنا چاہیئے ۔ صرف معتمدی تک محدود نہیں رکھا جانا چاہیئے ۔ ہندوستان کے مستقبل مندوب برائے اقوام متحدہ سید اکبر الدین نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا احساس ہے کہ اصلاحات وسیع البنیات ہونی چاہیئے ۔ انہیں صرف معتمدی کی اصلاحات تک محدود نہیں کیا جاسکتا ۔ ان کا یہ تبصرہ اس وقت منظر عام پر آیا جبکہ صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں آئندہ ہفتہ تقریر کرنے والے ہیں ۔ ٹرمپ سمجھا جاتاہے کہ اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر واقع نیویارک کے جنرل اسمبلی کے اجلاس سے 18ستمبر کو اصلاحات کے موضوع پر خطاب کریں گے ۔ ہندوستان اُن 120 ممالک کی فہرست میں شامل ہے جو سکریٹری جنرل اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کی تائید کررہے ہیں ۔ اکبر الدین نے کہا کہ عالمی سطح پر تبدیلی کی ہوائیں چل رہی ہیں ‘ ہم بھی اس سے الگ تھلگ نہیں رہ سکتے ۔ اس لئے اقوام متحدہ میں اصلاحات ایک بڑا مسئلہ ہے ۔ ہندوستان کی وزیر خارجہ سشما سوراج آج نیویارک پہنچ رہی ہیں اور توقع ہے کہ 23ستمبر کو جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گی ۔ دریں اثناء نیویارک سے موصولہ اطلاع کے بموجب یہ اُمید کرتے ہوئے کہ اقوام متحدہ جلد ہی مولانا مسعود اظہر کو دہشت گرد قرار دے گا ۔ ایک اعلیٰ سطحی ہندوستانی سفارت کار کہا کہ ہندوستان اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھے گا جب تک کہ پاکستان میں مقیم جیش محمد کے قائد کو انصار کے کٹھہرے میں نہیںکھڑا کیا جاتا ۔ ہندوستان مسعود اظہر کو پٹھان کوٹ دہشت گرد حملہ کا کلیدی سازشی قرار دے چکا ہے ۔ یہ حملہ 2جنوری 2016ء کو ہوا تھا ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ مسعود اظہر کے بھائی رؤف اور دیگر پانچ افراد نے حملہ میں حصہ لیا تھا ‘ جس میں 7ہندوستانی فوجی اور 6دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے ۔ اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل مندوب سید اکبر الدین نے کہا کہ اگر وہ کوئی اصطلاح استعمال کریں تو یہ معاملہ عدالتی اصطلاح میں عدالت میںزیر دوران قرار دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال یہ معاملہ اقوام متحدہ کی کمیٹی میں زیر دوران ہے اور ہم اُمید کرتے ہیں کہ کمیٹی مسعود اظہر کو جو کچھ عرصہ سے ہندوستان کے خلاف کارروائیاں کرنے کی کوشش کررہے ہیں انصاف کے کٹھہرے میں کھڑا کرے گی ۔

TOPPOPULARRECENT