Saturday , January 20 2018
Home / عرب دنیا / اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل ،جنگی جرائم کا نوٹ لے

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل ،جنگی جرائم کا نوٹ لے

ریاض۔ 16 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کی حکومت نے فلسطینی شہر غزہ کی پٹی پر قابض اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے سلامتی کونسل اور جنیوا میں قائم انسانی حقوق کونسل پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت بند کرانے کیلئے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔ نائب وزیر اعظم اور ولی عہد شہزادہ سلمان ب

ریاض۔ 16 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کی حکومت نے فلسطینی شہر غزہ کی پٹی پر قابض اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے سلامتی کونسل اور جنیوا میں قائم انسانی حقوق کونسل پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت بند کرانے کیلئے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔ نائب وزیر اعظم اور ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس میں غزہ پر اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت کی گئی۔

اجلاس میں کہا گیا کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملوں میں معصوم شہریوں کا قتل عام کسی صورت میں برداشت نہیں کیا جا سکتا، لہٰذا ریاض عالمی سلامتی کونسل اور انسانی حقوق کونسل سے پر زور مطالبہ کرتا ہے کہ وہ چوتھے جنیوا معاہدے کے تحت فلسطینیوں کے خلاف کیخلاف اسرائیلی جنگی جرائم کی روک تھام کیلئے موثر کردار ادا کریں۔ کابینہ کے اجلاس کے اختتام پر جاری اعلامیہ میں غزہ کی موجودہ صورتحال کے بارے میں اسلامی تعاون تنظیم کا وزراء خارجہ اجلاس بلانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT