Saturday , September 22 2018
Home / دنیا / اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غزہ مذاکرات کے احیاء پر زور

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غزہ مذاکرات کے احیاء پر زور

اقوام متحدہ 21 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ پٹی میں جنگ کے دوبارہ آغاز کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیل اور فلسطینیوں سے بات چیت کا احیاء کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ برطانیہ کے سفیر مارک لیال گرانٹ نے سلامتی کونسل میں ایک بیان پڑھ کر سنایا جس میں مصر کی ثالثی سے طے شدہ انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کے خاتمہ پر فکرمند

اقوام متحدہ 21 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ پٹی میں جنگ کے دوبارہ آغاز کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیل اور فلسطینیوں سے بات چیت کا احیاء کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ برطانیہ کے سفیر مارک لیال گرانٹ نے سلامتی کونسل میں ایک بیان پڑھ کر سنایا جس میں مصر کی ثالثی سے طے شدہ انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کے خاتمہ پر فکرمندی ظاہر کی گئی ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ سلامتی کونسل فریقین پر زور دیتی ہے کہ فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا احیاء اور قاہرہ میں مذاکرات کا احیاء کریں۔ لیال گرانٹ نے کہاکہ سلامتی کونسل کے ارکان امکانی قرارداد پر بحث کررہے ہیں جس کے تحت پائیدار جنگ بندی ضروری ہے۔ اردن نے ایسی ایک قرارداد گشت کرائی ہے لیکن اردن کی سفیر دینا کور نے ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ اردن امریکہ کے ساتھ وقت آنے پر بات چیت کرے گا۔ یوروپی ممالک سے بھی مناسب وقت پر بات چیت کی جائے گی کیونکہ سلامتی کونسل کا ایک نظریہ ہے جو مؤثر ثابت ہوسکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT