Sunday , June 24 2018
Home / دنیا / اقوام متحدہ کی شام میں انسانی امداد پہنچانے کی اپیل

اقوام متحدہ کی شام میں انسانی امداد پہنچانے کی اپیل

اقوام متحدہ، 8مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ نے شام لڑائی میں شامل وہ سبھی گروپس سے باغیوں کے قبضے والے مشرقی غوطہ میں انسانی امداد پہنچانے والی ٹیم کو جانے دینے کی اپیل کی ہے ۔اقوام متحدہ نے دوہرایا کہ امداد ی سامان کی فراہمی کے مقصدسے 70 ہزار ل افراد کو مدد پہنچانا ہے ، جس کی اجازت شامی حکام نے دی ہے ۔ اس سے پہلے بھی اقوام متحدہ نے منگل کو مطالبہ کیا تھا کہ باغیوں کے قبضے والے اہم شہر ڈوما میں جمعرات کو مجوزہ سامان کو پہنچانے کی اجازت دی جائے ۔اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل ا ینٹونیو گوٹریس کے ترجمان اسٹیفن ڈوزارک نے کل یہ اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ تمام فریقوں کے پاس بین الاقوامی قانون کے مطابق شہریوں کی حفاظت اور انسانی امداد پہنچانے والے لوگوں کی حفاظت کی ذمہ داری ہے ۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شام میں خاص طور پر مشرقی غوطہ میں حالات کا جائزہ لینے کے لئے بند کمرے میں اجلاس کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT