Tuesday , December 11 2018

اقوام متحدہ کی ٹیم کا جنگ زدہ افغانستان کا دورہ

کابل ۔ 15 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ایک اعلیٰ سطحی وفد جس میں امریکی سفیر نکی ہیلی بھی شامل ہوں گی، جنگ زدہ افغانستان کا عنقریب دورہ کرے گا۔ صدر افغانستان اشرف غنی کے صدر سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہیکہ صدر افغانستان کے اقوام متحدہ کے وفد کی ملاقات ہوئی اور انہوں نے افغانستان کی صیانتی صورتحال اور ملک کی ترقی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ بیان میں اشرف غنی نے کہا کہ اقوام متحدہ سے پڑوسی ملک پاکستان پر دباؤ ڈالنا جاری رکھنے کی درخواست کی۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ اپنی ناکامیوں کیلئے پاکستان کو ’’قربانی کا بکرا‘‘ بنا رہاہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خانہ جنگی 17 ویں سال میں داخل ہورہی ہے اور امریکہ یہاں پائیدار امن کی بحالی سے قاصر ہے۔

TOPPOPULARRECENT