Sunday , April 22 2018
Home / دنیا / اقوام متحدہ کے محنت کش شعبہ کی قطر اصلاحات کو تائید

اقوام متحدہ کے محنت کش شعبہ کی قطر اصلاحات کو تائید

جنیوا ۔ 8 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے شعبہ محنت نے آج 2022ء ورلڈ کپ کے میزبان قطر کو بنائے جانے کے بعد اس کے تین سال قبل شروع کی ہوئی لیبر اصلاحات کی بھرپور تائید کی۔ اقوام متحدہ کے شعبہ نے قطر کی بنیادی اصولوں اور حقوق سے وابستگی کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ یہ اصول اور حقوق تمام محنت کشوں کے ہیں اور کفالا سرپرستی نظام کا خاتمہ قطر کا ایک عظیم کارنامہ ہے۔ کفالا کے تحت محنت کشوں کا بہت زیادہ استحصال کیا جارہا تھا ۔ ملازمین کو اپنے آجروں کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پڑتے تھے۔ انہیں کئی مہینوں تک اجرتیں ادا نہیں کی جاتی تھیں۔ تارکین وطن کارکنوں کے پاسپورٹس پر قبضہ کرلیا جاتا تھا۔ انہیں کوئی یونین قائم کرنے کا بھی حق نہیں تھا۔ قطر کے وزیرمحنت عیسیٰ بن سعد الفالی النعیمی نے تارکین وطن کیلئے اصلاحات کا آغاز کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT