Thursday , September 20 2018
Home / پاکستان / اقوام متحدہ کے ممنوعہ گروپس پر پاکستان میں امتناع

اقوام متحدہ کے ممنوعہ گروپس پر پاکستان میں امتناع

اسلام آباد ۔ 11 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی حملہ کے کلیدی سازشی حافظ سعید زیرقیادت عسکریت پسند گروپ جماعت الدعوہ کے موقف کے بارے میں الجھن کے درمیان حکومت پاکستان نے آج کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے گی کہ اقوام متحدہ کی جنگ سے ممنوع قرار دی ہوئی تمام تنظیموں پر پاکستان میں بھی امتناع عائد کیا جائے۔ وزیرداخلہ چودھری نثار نے قومی اس

اسلام آباد ۔ 11 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی حملہ کے کلیدی سازشی حافظ سعید زیرقیادت عسکریت پسند گروپ جماعت الدعوہ کے موقف کے بارے میں الجھن کے درمیان حکومت پاکستان نے آج کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے گی کہ اقوام متحدہ کی جنگ سے ممنوع قرار دی ہوئی تمام تنظیموں پر پاکستان میں بھی امتناع عائد کیا جائے۔ وزیرداخلہ چودھری نثار نے قومی اسمبلی میں کہا کہ ممنوعہ تنظیموں کی فہرست کے بارے میں کچھ الجھن پائی جاتی ہے لیکن وہ واضح کردینا چاہتے ہیں کہ حکومت اقوام متحدہ کی سیاہ فہرست میں شامل تمام ممنوعہ تنظیموں پر امتناع عائد کیا جائے کیونکہ پاکستان اقوام متحدہ کے ممنوعہ گروپس پر پابندی عائد کرتا ہے۔ طریقہ کار کے مطابق وزارت خارجی امور وزیرداخلہ کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے اعلان کے بعد تنظیموں پر امتناع عائد کرنے کی درخواست کرتی ہے۔ گذشتہ ماہ سپریم کورٹ نے ہدایت دی تھی کہ حکومت ممنوعہ گروپ کی فہرست کا برسرعام انکشاف کرے تاکہ عوام ان کے بارے میں جان سکے لیکن ذرائع کے بموجب حکومت اس مسئلہ پر بے حسی کا مظاہرہ کررہی تھی اور فہرست کے انکشاف سے گریز کررہی تھی کیونکہ بعض طاقتور گروپ صوبہ پنجاب میں سرگرم ہیں جن سے تصادم کا اندیشہ تھا۔ حکومت چاہتی ہیکہ پہلے ہی سے نرم موقف میں مزید نرمی پیدا نہ ہونے پائے کیونکہ وہ مزید مسائل کا سامنا کرنا نہیں چاہتی۔

TOPPOPULARRECENT