اقوام متحدہ کے نمائندہ کی امن مذاکرات کیلئے حوثی لیڈر سے ملاقات

ثنا ، 23نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) یمن کے لئے اقوام متحدہ کے نمائندہ مارٹن گرفتھس نے باغی گروپ حوثی کے لیڈر عبدالملک الحوثی سے جمعرات کو ملاقات کی۔حوثی گروپ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے ٹوئٹر پر بتایا کہ ملاقات کے دوران مسٹر الحوثی نے دسمبر میں ہونے والے امن مذاکرات میں شامل ہونے کے عزم کو دہرایا۔ اس کے ساتھ مسٹر الحوثی نے سعودی عرب کی قیادت والے اتحاد کے ذریعہ 2015سے یمن پر لگائی گئی ‘اقتصادی پابندی کو ہٹانے اور تجارتی پروازوں کے لئے ثنا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو پھر سے کھولنے کا مطالبہ کیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT