اقوام متحد ہ کا روہنگیا پناہ گزینوں کی ٹیکہ اندازی کا فیصلہ

اقوام متحدہ11 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) اقوام متحدہ اور بنگلہ دیش حکومت نے بنگلہ دیش میں مقیم روہنگیا بچوں میں خسرہ کی شکایت کے بعد ان کی ٹیکہ اندازی کی کوشش شروع کر دی ہیں۔اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کے ترجمان نے بتایا کہ خسرہ جان لیوا بیماری ہے اور خاص طور پر پرورش سے محروم اور کمزور بچوں کیلئے یہ خطرناک ہوتا ہے ۔ میانمار سے بنگلہ دیش پہنچے پناہ گزینوں میں خسرہ مسئلہ کے طور پر سامنے آیا ہے اسی لئے اقوام متحدہ کی جانب سے ان کی ٹیکہ اندازی کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

 

28سالہ شخص نے قصداً طلبا پر
کار چڑھادی، 3 زخمی
پیرس11 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی فرانس کے ٹولوز ندی کے قریب اسکول کے باہر ایک شخص نے اپنی گاڑی طلبا کے ایک گروپ پر چڑھا دی۔ اس حادثہ میں تین چینی طالب علم زخمی ہو گئے ۔پولیس کے مطابق کارڈرائیور 28 سالہ شخص پہلے بھی چھوٹے جرائم میں ملوث رہا ہے ، لیکن وہ دہشت گردوں کی فہرست میں شامل نہیں ہے ۔ کار ڈرائیور کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT