Wednesday , September 26 2018
Home / دنیا / الاسکا میں 8.2 شدت کا زلزلہ کا جھٹکا

الاسکا میں 8.2 شدت کا زلزلہ کا جھٹکا

واشنگٹن ۔ 23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) الاسکا کے جنوبی ساحلی علاقہ میں زلزلہ کا زبردست جھٹکا محسوس کیا گیا جس کی شدت ریختر پیما پر 8.2 نوٹ کی گئی جس کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کی گئی۔ یو ایس جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ کا مبدا سمندر کی 10 کیلو میٹر گہرائی میں تھا۔ الاسکا اور کینیڈا کی ویسٹ کوسٹ میں سونامی کی وارننگ جاری کی گئی۔ نیشنل سونامی وارننگ سینٹر نے یہ بات بتائی۔ الاسکا میں ساحل سمندر کے قریب رہنے والوں اور تفریح کیلئے آنے والوں کو چوکنا رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ زلزلہ کے جھٹکے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

TOPPOPULARRECENT