Thursday , September 20 2018
Home / دنیا / البانیہ میں پوپ پر آئی ایس حملے کے اندیشے مسترد

البانیہ میں پوپ پر آئی ایس حملے کے اندیشے مسترد

وٹیکن سٹی ۔ 19ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) اس انتباہ کو کہ اتوار کے روز مسلم غلبہ والے علاقے البانیہ میں پوپ فرانسس کے دورے کے دوران شدت پسند اسلامی تنظیم ’’داعش‘‘ پوپ پرحملہ کرنے کی سازش کررہا ہے،ویٹکن نے اس اطلاع کو سرے سے مسترد کردیا ہے۔عراقی سفارتکا ر کی جانب سے اس انتبا ہ کے باوجود کہ ،آئی ایس مشرق وسطی سے واپس ہونے والے اپنے افرا

وٹیکن سٹی ۔ 19ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) اس انتباہ کو کہ اتوار کے روز مسلم غلبہ والے علاقے البانیہ میں پوپ فرانسس کے دورے کے دوران شدت پسند اسلامی تنظیم ’’داعش‘‘ پوپ پرحملہ کرنے کی سازش کررہا ہے،ویٹکن نے اس اطلاع کو سرے سے مسترد کردیا ہے۔عراقی سفارتکا ر کی جانب سے اس انتبا ہ کے باوجود کہ ،آئی ایس مشرق وسطی سے واپس ہونے والے اپنے افرادکو البانیہ میں بھرتی کرسکتاہے اوراس سے 77سالہ پوپ کو خطرہ ہوسکتاہے،وٹیکن نے کہا کہ انکی جانب سے کئے گئے سیکوریٹی اقدامات میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائیگی۔ویٹکن کے ترجمان فیڈ ریکو لمبارڈی نے کہا کہ اس انتباہ میں کوئی نئی بات نہیں ہے ،اور یہ کہ البانیہ کا دورہ اپنے منصوبے کے مطابق مکمل کیا جائیگا۔انہوں نے کہا اس میں ایسا کچھ نہیں ہے کہ جس کی وجہ سے پروگرام تبدیل کیا جائے یا دورے کے راستے میں کوئی تبدیلی کیا جائے۔واضح رہے کہ اس سے پہلے پو پ فرانسس نے ایک انٹرویو کے دوران مذکورہ شدت پسند تنظیم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا تھا ایسے تنظیموںکو روکا جانا ضروری ہے ۔پوپ ہمیشہ کسی بھی تصام کوپرامن طورپر حل کرنے کے حامی رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT