Monday , June 25 2018
Home / دنیا / الجزیرہ پاکستان بیورو چیف القاعدہ کے رکن ‘ امریکہ کا ادعا

الجزیرہ پاکستان بیورو چیف القاعدہ کے رکن ‘ امریکہ کا ادعا

واشنگٹن 9 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ نے پاکستان میں الجزیرہ کے بیورو کی نگرانی کرنے والے ایک صحافی کو القاعدہ کا رکن قرار دیدیا ہے ۔ اس صحافی نے کئی مرتبہ اسامہ بن لادن کا انٹرویو کیا تھا اور پاکستان میں الجزیرہ کے بیورو کے ذمہ دار ہیں۔ الجزیرہ کے اسلام آباد میں خدمات انجام دینے والے صحافی احمد موفق زیدان کو امریکی انٹلی جنس کے ایک

واشنگٹن 9 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ نے پاکستان میں الجزیرہ کے بیورو کی نگرانی کرنے والے ایک صحافی کو القاعدہ کا رکن قرار دیدیا ہے ۔ اس صحافی نے کئی مرتبہ اسامہ بن لادن کا انٹرویو کیا تھا اور پاکستان میں الجزیرہ کے بیورو کے ذمہ دار ہیں۔ الجزیرہ کے اسلام آباد میں خدمات انجام دینے والے صحافی احمد موفق زیدان کو امریکی انٹلی جنس کے ایک دستاویز میں القاعدہ کے رکن قرار دیدیا گیا ہے ۔ایک آن لائین نیوز پورٹل نے یہ اطلاع دی ۔ زیدان ایک شامی شہری ہیں اور وہ پاکستان میں مسلسل خدمات انجام دے رہے ہیں۔ کہا گیا ہے کہ یہ دستاویز نیوز ویب سائیٹ نے سابق این ایس اے واقف کار ایڈورڈ اسنوڈن سے حاصل کی ہے اور اس کا حال ہی میں امریکی نگران کار امور میں بھی پتہ چلا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ 2012 کی ایک سلائیڈ میں ان افراد کی تصاویر ‘ نام وغیرہ کی تفصیلات میں احمد موفق زیدان کا نام بھی شامل ہے جن کو امریکہ نے القاعدہ کے ارکان قرار دیدیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT