Wednesday , June 20 2018
Home / عرب دنیا / الجزیرہ کا مصر میں محروس نامہ نگار رہا

الجزیرہ کا مصر میں محروس نامہ نگار رہا

قاہرہ 18 جون (سیاست ڈاٹ کام) الجزیرہ کی عربی سرویس کا نامہ نگار جو گزشتہ 4 ماہ سے اپنی طویل حراست کے خلاف بطور احتجاج بھوک ہڑتال کررہا تھا، فرد جرم عائد کئے بغیر رہا کردیا گیا۔ 26 سالہ عبداللہ الشامی کو کل شام رہا کردیا گیا۔ اُس کا استقبال خوشی کے نعروں اور بغلگیر ہوتے ہوئے ارکان خاندان، بیسیوں دوستوں اور حامیوں نے کیا۔ اُس کی والدہ، بیوی اور بھائیوں نے شمالی قاہرہ کے مضافات میں پولیس اسٹیشن کے باہر اُس سے ملاقات کی۔ مصر کے وکیل استغاثہ اعلیٰ نے اُس کی رہائی کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ خرابی صحت کی بنیاد پر الشامی کو رہا کیا جارہا ہے۔ اُن پر کوئی فرد جرم عائد نہیں کیا گیا تھا۔ گرفتاری سے قبل صحتمند نوجوان الشامی رہائی کے وقت کمزور اور دبلے پتلے نظر آرہے تھے۔ اُن کی داڑھی بے ترتیب انداز میں بڑھی ہوئی تھی۔ وہ پولیس اسٹیشن سے رہا کئے گئے تھے لیکن رہائی کے بعد بھی قید خانے کی وردی میں ملبوس تھے۔

TOPPOPULARRECENT