Tuesday , December 11 2018

الجزیرہ کے صحافیوں کی مصر میں ضمانت پر رہائی

قاہرہ ۔ 12 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) مصر کی ایک عدالت نے آج دو الجزیرہ صحافیوں کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا کیونکہ وہ 400 دن سے زیادہ مدت قیدخانہ میں گذار چکے ہیں جبکہ ان کے مقدمہ کی ازسرنو سماعت ممنوعہ تنظیم اخوان المسلمین کی مبینہ تائید کے الزام میں شروع ہونے والی ہے۔ کینیڈا کے صحافی محمد فہمی کو ڈھائی لاکھ مصری پاونڈس اور مقامی صحافی

قاہرہ ۔ 12 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) مصر کی ایک عدالت نے آج دو الجزیرہ صحافیوں کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا کیونکہ وہ 400 دن سے زیادہ مدت قیدخانہ میں گذار چکے ہیں جبکہ ان کے مقدمہ کی ازسرنو سماعت ممنوعہ تنظیم اخوان المسلمین کی مبینہ تائید کے الزام میں شروع ہونے والی ہے۔ کینیڈا کے صحافی محمد فہمی کو ڈھائی لاکھ مصری پاونڈس اور مقامی صحافی باہیر محمد کو شخصی مچلکہ پر دیگر افراد کے ساتھ اسی شرط پر رہا کردیا گیا ہے۔ مقدمہ کی آئندہ سماعت 23 فبروری کو مقرر ہے۔

TOPPOPULARRECENT