Wednesday , April 25 2018
Home / عرب دنیا / الجنادریہ فیسٹیول میں شاہ سلمان کا ہندوستانی پویلین کا دورہ

الجنادریہ فیسٹیول میں شاہ سلمان کا ہندوستانی پویلین کا دورہ

ریاض ۔ 8 فروری (سیاست ڈاٹ کام) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان نے الجنادریہ فیسٹیول کے مہمان ملک ہندوستان کے پویلین کا دورہ کیا جہاں وزیرخارجہ ہند سشماسوراج اور ہندوستانی سفیر متعینہ سعودی عرب احمد جاوید نے ان کا استقبال کیا۔ شاہ سلمان کو پویلین کی سیر کروائی گئی جہاں انہوں نے ان تصاویر کی بہت ستائش کی جن سے ہندوستان اور سعودی عرب کے خوشگوار اور مستحکم تعلقات کی عکاسی ہوتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT