Saturday , November 18 2017
Home / دنیا / الجیریائی فوج نے چار اسلام پسندوں کو ہلاک کردیا

الجیریائی فوج نے چار اسلام پسندوں کو ہلاک کردیا

الجائرس ۔ 5 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) الجیریا کی فوج نے العوید میں چار مسلح اسلام پسندوں کو ہلاک کردیا۔ وزارت دفاع کی جانب سے یہ اطلاع دی گئی۔ اس طرح اس لاقانونیت والے صحرائی علاقہ میں اب تک تقریباً ایک درجن اسلام پسندوں کو ہلاک کیا جاچکا ہے۔ اپنی ویب سائیٹ پر وزارت دفاع نے اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ چار کلاشنکوف خودکار ہتھیار، دستی بم اور گولہ بارود ضبط کیا گیا۔ بیرالکسیرہ علاقہ میں فوج نے تلاشی آپریشن شروع کیا تھا جو تیونشیا کی سرحد سے قریب واقع ہے۔ اس طرح اب مہلوک دہشت گردوں کی جملہ تعداد 11 ہوگئی ہے۔ حکومت جنہیں اسلام پسند کہتی ہے جنہوں نے 1990ء کے اوائل میں شورش پسندی کا آغاز کیا تھا۔ وزارت دفاع کی جانب سے حاصل کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ سال الجیریا کی فوج نے تقریباً 157 دہشت گردوں کو یا تو ہلاک یا گرفتار کیا تھا۔ 1990ء کی دہائی سے اسلام پسندوں اور حکومت کے درمیان جاری خانہ جنگی میں اب تک تقریباً دو لاکھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT