Tuesday , December 19 2017
Home / دنیا / الجیریا میں بارش اور سیلاب 12 افراد ہلاک

الجیریا میں بارش اور سیلاب 12 افراد ہلاک

الجائرس ۔ 18 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی الجیریا میں موسلادھار بارش کی وجہ سے 12 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے جن میں 9 بیرونی افراد ہیں۔ ملک کے سیول پروٹیکشن یونٹ نے یہ بات بتائی۔ جمعرات کی اولین ساعتوں میں شدید بارش نے سیلاب کی صورت اختیار کرلی۔ سیول پروٹیکشن ایجنٹس نے نعشوں کو حاصل کیا۔ حکام نے بتایا کہ مہلوکین میں سے 3 الجیریائی شہری ہیں جبکہ مابقی 9 افراد کا تعلق افریقی نسل سے بتایا گیا ہے۔ تاہم ان کی قومیت کا انکشاف نہیں کیا گیا ہے۔ البتہ شدید بارش سے پیدا ہونے والے نامساعد حالات سے نمٹنے ایک کرائسس سیل قائم کیاگیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT