Tuesday , November 20 2018
Home / Top Stories / الجیریا میں فوجی طیارہ حادثہ میں 257 افراد ہلاک

الجیریا میں فوجی طیارہ حادثہ میں 257 افراد ہلاک

الجائرس۔ 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) الجیریا کا ایک فوجی طیارہ جس میں زائد از 100 فوجی بھی سوار تھے، ٹیک آف کے فوری بعد حادثہ کا شکار ہوگیا۔ بوفارک کے قریب ایک کھیت میں طیارہ چہارشنبہ کے روز گر پڑا جہاں مہلوکین کی تعداد زائد از 250 بتائی گئی ہے۔ خبر رساں ایجنسی ’رائٹرس‘ نے سرکاری ٹی وی کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔ کھیت سے کچھ ہی فاصلے پر بوفارک ایرپورٹ بھی واقع ہے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ہنگامی خدمات فوری طور پر جائے حادثہ کے لئے مہیا کرائی گئی۔ ٹیلی ویژن فوٹیج میں حادثہ کے مقام سے سیاہ دھواں اٹھتا ہوا دکھایا گیا ہے جہاں سکیورٹی عہدیداروں کے علاوہ دیگر افراد کا ہجوم جمع ہوگیا تھا۔ دریں اثناء سیول پروٹیکشن ایجنسی کے ترجمان محمد عاشور نے بھی توثیق کی کہ طیارہ میں 100 سے زائد فوجی بھی سوار تھے۔ انہوں نے ہلاکتوں کی تعداد 100 سے زائد بتائی تاہم قطعی تعداد نہیں بتائی۔ اب تک حادثہ کی وجوہات کا پتہ نہیں چلا ہے جس کیلئے وزارت دفاع کی جانب سے تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT