Tuesday , December 11 2018

الجیریا کے سپاہیوں نے چھ جہادیوں کو ہلاک کردیا

الجیرس۔ 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) الجیریا کے سپاہیوں نے آج تیونس سرحد کے قریب 6 مشتبہ جہادیوں کو ہلاک کردیا۔ وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ فوجی کارروائی کے دوران انہیں ہلاک کیا گیا۔ ان کے پاس سے پانچ کلاشنکوف رائفلس ، 3 مشین گنس اور ایک آٹومیٹک پستول ضبط کی گئی۔ وزارت دفاع نے جاریہ کارروائی کو گیس پلانٹ پر ہوئے حملہ سے مربوط نہیں کیا ہے۔ آج برطانیہ اور ناروے کی دو کمپنیوں نے اس حملہ کے بعد گیس پلانٹ پر اپنے اسٹاف کو واپس طلب کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT