Monday , December 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / الحاج قمر الاسلام کے انتقال پر مسلم قائدین کا اظہار تعزیت

الحاج قمر الاسلام کے انتقال پر مسلم قائدین کا اظہار تعزیت

نظام آباد:19؍ستمبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)جنوبی ہند کے حرکیاتی بے باک قائد شعلہ بیان مقرر ملی حمیت سے سرشار قائد الحاج قمر الاسلام کے انتقال پر نظام آباد کے مسلم قائدین سید نجیب علی ایڈوکیٹ، مولانا کریم الدین کمال ، اشفاق احمد خان ایڈیٹر روزنامہ نظام آباد مارننگ ٹائمز، یٰسین صابری ، قائد ٹی آرایس ، سمیر احمد صدر نشین اقلیتی ڈپارٹمنٹ کانگریس، محمد فیاض الدین سابق صدر ضلع وقف کمیٹی نے اپنے ایک مشترکہ تعزیتی بیان میں رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر قمر الاسلام نے ملی خدمات کے ذریعہ سے اپنی ایک منفرد شناخت بنائی تھی وہ ملت کیلئے ہمیشہ دھڑکتا ہوا دل رکھتے تھے اور مسائل میں بے باکی کے ساتھ اظہار خیال کرتے تھے، انہوں نے مسلمانوں کی سماجی ، سیاسی، معاشی مسائل کے حل کیلئے سعی وجہد کی تھی اور سرزمین گلبرگہ پر انہوں نے مسلمانوں میں ایک تعلیمی انقلاب برپا کرتے ہوئے کئی تعلیمی اداروں کا قیام عمل میں لایا تھا وہ مسلمانوں کے مسائل پر کھل کر اظہار خیال کرتے تھے اور مسلمانوں کے مسائل کے حل کیلئے ٹھوس عملی اقدامات کیا کرتے تھے ایک ایسے وقت جبکہ ملک بھر میں فرقہ پرست قوتیں سرگرم عمل ہیں وہ سیکولر قائد کی حیثیت سے تمام ہی طبقات میں یکساں مقبول رہتے ہوئے قومی یکجہتی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کے جذبہ سے کام کیا کرتے تھے انہیں مسلمانوں کا غیر معمولی اعتماد حاصل تھا انہوں نے گلبرگہ میں مسلم لیگ کے قائد کی حیثیت سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا اور بحیثیت رکن اسمبلی کرناٹک کے ایوان میں مسلم امور و مسائل پر بے باکی کے ساتھ مسلمانوں کی ترجمان کی ان کی گراں قدر خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی وہ ایک شعلہ بیان مقرر تھے انہوں نے گلبرگہ میں سیرت کمیٹی کے قیام کے ذریعہ سیرت النبی ؐ کے پیغام کا عام کرنے کا سلسلہ شروع کیا تھا جواب تک بھی جاری ہے ۔

TOPPOPULARRECENT