Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / الحاج محمد سلیم آل انڈیا جمعیت القریش کے صدر منتخب

الحاج محمد سلیم آل انڈیا جمعیت القریش کے صدر منتخب

حیدرآباد۔/19ڈسمبر، ( سیاست نیوز) الحاج محمد سلیم رکن قانون ساز کونسل نے آل انڈیا جمعیت القریش کے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی ہے اور وہ دوسری میعاد کیلئے جمیعت القریش حیدرآباد کے صدر منتخب ہوئے ہیں۔ ملک میں پہلی مرتبہ منفرد انداز میں جمعیت القریش کے انتخابات کا انعقاد بیالٹ پیپر پر عمل میں لایا گیا جو پرسکون اور خوشگوار انداز میں منعقد ہوئے۔اس چناؤ میں جمعیت القریش برادری نے جناب محمد سلیم کو بھاری اکثریت سے منتخب کیا ہے۔ ملک میں سوائے حیدرآباد کے کسی اور مقام پر جمعیت القریش کے انتخابات بیالٹ پیپر پر منعقد نہیں ہوئے۔ اس موقع پر جناب الحاج محمد سلیم رکن قانون ساز کونسل و قائد ٹی آر ایس نے صدر کی حیثیت سے منتخب ہونے پر مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ قریش برادری کی توقعات کے مطابق کارکردگی انجام دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کی منفرد ڈبل بیڈروم مکانات کی اسکیم سے قریش برادری کو بھرپور مستفید کیا جائیگا۔ انہوں نے چیف منسٹر سے اپیل کی ہے کہ وہ قریش برادری کے مسائل کو حل کریں۔

TOPPOPULARRECENT