Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / الحاج محمد کاظم علی خان ساؤتھ انڈیا اسمال اینڈ میڈیم نیوز پیپرس اسوسی ایشن کی صدارت سے مستعفی

الحاج محمد کاظم علی خان ساؤتھ انڈیا اسمال اینڈ میڈیم نیوز پیپرس اسوسی ایشن کی صدارت سے مستعفی

حیدرآباد /14 مارچ ( پریس نوٹ ) الحاج نواب محمد کاظم علی خان نے ساؤتھ انڈیا اسمال اینڈ میڈیم نیوز پیپرس اسوسی ایشن کی صدارت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے وہ 23 مارچ 1986 سے اسوسی ایشن کی صدارت پر فائز تھے ۔ انہوں نے اپنی 30 سالہ صدارت کے دوران اسوسی ایشن کی جانب سے صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکنہ کوشش کی ہے اور مستقبل میں بھی مزید اقدامات کرنے کا عزم رکھتے تھے تاہم حالیہ عرصہ میں اسوسی ایشن کے عہدیداروں میں اختلافات اور عزت نفس کے پیش نظر انہوں نے اسوسی ایشن کی صدارت سے 14 مارچ 2016 کو سبکدوش ہوگئے ہیں ۔ الحاج محمد کاظم علی خان نے اسوسی ایشن کے تمام عہدیداروں اور ارکان سے ماضی میں بھرپور تعاون کرنے اور انہیں خدمات انجام دینے کا فراہم کرنے پر اظہار تشکر کیا ہے اور مستقبل میں ان کی بہتری اور ترقی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT