Tuesday , December 11 2018

الحدیدہ سے متعلق اقوام متحدہ کی تجاویز پر تحفظات

قاہرہ ۔25 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) الحدیدۃ شہر سے متعلق اقوام متحدہ کی تجاویز پر یمن کے قائدین ، وزراء اور سرگرم عناصر نے تحفظات کا اظہار کردیا۔ تجویز میں کہا گیا ہے کہ الحدیدۃ بندرگاہ کسی تیسرے فریق کے حوالے کردی جائے۔ یہ تجویز ایسے وقت میں دی گئی ہے جب یمن کی سرکاری افواج الحدیدۃ شہر کو آزاد کرانے اور اسکی بندرگاہ پر اپنا کنٹرول قائم کرنے کے کافی قریب پہنچ چکی ہیں۔ اقوام متحدہ کے ایلچی برائے یمن الحدیدۃ کا دورہ کرکے یمن سے رخصت ہوگئے ہیں۔ وہ سلطنت عمان اور سعودی عرب جائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT