Monday , July 23 2018
Home / جرائم و حادثات / الخبر سعودی عرب میں حیدرآبادی خاتون کی مشتبہ موت

الخبر سعودی عرب میں حیدرآبادی خاتون کی مشتبہ موت

حیدرآباد۔/11جولائی، ( سیاست نیوز) سعودی عرب کے الخبر میں حیدرآباد کے پرانے شہر کی خاتون کی مشتبہ حالت میں موت کی تحقیقات جاری ہیں۔ سنتوش نگر سے تعلق رکھنے والی تحسین سلطانہ کی 6 جون کو سعودی عرب میں مشتبہ حالت میں موت واقع ہوگئی تھی اور اس کی تدفین 30 جون کو وہیں پر عمل میں لائی گئی۔ خاتون کے بھائی محمد نظام الدین جنہیں ممبئی کے سعودی قونصل خانہ نے تدفین کے موقع پر شرکت کیلئے ویزا فراہم کیا تھا اور وہاں پہنچنے کے بعد اپنی بہن کی مشتبہ حالت میں موت واقع ہونے پر کئی شبہات ظاہر کئے تھے۔ سعودی پولیس نے تحسین سلطانہ کے شوہر محمد عمر کو ہنوز اپنی تحویل میں رکھا ہے اور اس سلسلہ میں تحقیقات جاری ہیں۔ متوفی خاتون کی بہن پروین سلطانہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں انصاف دلایا جائے چونکہ ان کی بہن کی مشتبہ موت نہیں بلکہ ان کا قتل کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT