Saturday , December 16 2017
Home / عرب دنیا / الرمادی میں امریکہ لڑاکا ہیلی کاپٹر بھیجنے کو تیار

الرمادی میں امریکہ لڑاکا ہیلی کاپٹر بھیجنے کو تیار

بغداد ۔ 10 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ داعش کے زیر قبضہ عراق کے مغربی شہر الرمادی کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنے کے لیے عراقی سکیورٹی فورسز کو لڑاکا  ہیلی کاپٹر بھیجنے کو تیار ہے۔ یہ بات امریکی وزیر دفاع آشٹن کارٹر نے سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے روبرو بیان میں کہی ہے۔انھوں نے کہا کہ عراقی فوج نے صوبہ الانبار کے دارالحکومت پر دوبارہ قبضے کے لیے پیش قدمی شروع کردی ہے۔امریکہ عراقی فوج کی اضافی صلاحیتوں کے ساتھ مدد دینے کو تیار ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر حالات تقاضا کرتے ہیں اور عراقی وزیراعظم حیدر العبادی کی جانب سے درخواست آتی ہے تو عراقی فوج کے لیے اپاچی ہیلی کاپٹروں اور فوجی مشیروں کی شکل میں مزید کمک بھِیجی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT