Thursday , December 14 2017
Home / دنیا / الشباب کا صومالی قصبہ پر قبضہ ،61ہلاکتوں کا دعوی

الشباب کا صومالی قصبہ پر قبضہ ،61ہلاکتوں کا دعوی

بوساسو (صومالیہ)، 8 جون (سیاست ڈاٹ کام) الشباب کے جنگجوؤں نے صومالیہ کے نیم خود مختار علاقہ میں ایک ٹاون پر قبضہ کرلیا ہے ۔ یہ بات ایک سینئر افسر نے بتائی ہے تنظیم کا کہنا ہے کہ اس نے لڑائی میں کم از کم 61 فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے ۔باری خطہ کے گورنر یوسف محمد نے رائٹر کو بتایا کہ ”الشباب نے آج صبح اف ارور قصبہ پر حملہ کیا وہاں چند فوجی تھے اس لیے الشباب نے باآسانی اسے فتح کرلیا۔یہ جاننا مشکل ہے کہ کتنے لوگ مارے گئے ہیں کیونکہ مواصلاتی رابطہ منقطع ہے ۔القاعدہ سے وابستہ تنظیم کا کہنا ہے کہ اس نے قصبہ میں فوجی اڈے پر قابض ہونے کے بعد 61 فوجیوں کو بھی مار ڈالا ہے ۔الشباب کے فوجی ترجمان عبدیاسس ابو مصعب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ تعداد بڑھ سکتی ہے کیونکہ کارروائی ابھی جاری ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ لڑاکوں نے فوجی اڈے سے ہتھیار اور گاڑیاں بھی چھینی ہیں۔ الشباب کی بغاوت کا مقصد قرن افریقہ کی ریاست سے افریقی یونین کے امن برداروں کو نکال باہر کرنا۔ صومالیہ کی مغرب نواز حکومت کو گرانا اور کٹر اسلام نافذ کرنا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT