Wednesday , June 20 2018
Home / دنیا / الشباب کے ہاتھوں صومالی رکن مقننہ کا قتل

الشباب کے ہاتھوں صومالی رکن مقننہ کا قتل

موغادیشو 3 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) صومالیہ کی القاعدہ سے مربوط تنظیم الشباب نے ایک رکن مقننہ کو گولی مار کر ہلاک و دوسرے کو زخمی کردینے کا دعویٰ کیا۔ موغادیشو میں رمضان میں دہشت گرد حملوں میں شدت پیدا ہوگئی ہے۔ الشباب کے ترجمان عبدالعزیز ابو مصعب نے کہاکہ عینی شاہدین کے بموجب رکن پارلیمنٹ احمد محمد ہائز سابق وزیر اور سابق سینئر فوجی کمانڈر بھی تھے جو الشباب کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ حالانکہ اِس علاقہ میں پولیس کی زبردست جمعیت تعینات تھی۔

TOPPOPULARRECENT