Monday , December 18 2017
Home / عرب دنیا / العبادی کی کرکک سے فوج ہٹانے کی ہدایت

العبادی کی کرکک سے فوج ہٹانے کی ہدایت

بغداد۔19اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) عراق کے وزیراعظم حیدرالعبادی نے کرکک صوبہ سے تمام مسلح دستوں کوواپس بلانے اور سیکورٹی کی ذمہ داری مقامی پولیس اور انسداد دہشت گردی یونٹوں کو سونپے کی ہدایت دی ہے ۔مسٹرالعبادی نے کل جاری بیان میں تصدیق کی کہ کرکک میں سیکورٹی انتظامات پولیس کے کنٹرول میں ہیں اور انسداد دہشت گردی یونٹیں انہیں مدد کررہی ہیں۔ انہوں نے ہدایت دی کہ صوبہ میں کسی مسلح گروپ کی موجودگی نہیں رہے اور نفرت اور نسل پرستی کو بڑھاوا دینے والے لوگوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے ۔وزیراعظم نے کہاکہ عراق کے سلامتی دستوں کو مذہب اور نسل کی تفریق کئے بغیر تمام شہریوں اور ان کی املاک کی حفاظت کرنی چاہئے ۔ اس صوبہ میں عرب ، کرد اور ترکمانستان کی کافی آبادی مقیم ہے ۔ عراقی دستوں نے جب سے کرکک پر پھر سے کنٹرول قائم کرنے کی کارروائی شروع کی ہے تب سے سیکڑوں کرد کنبہ یہاں سے نقل مکانی کرچکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT