Tuesday , December 12 2017
Home / ہندوستان / الفنسٹون برج پر بھگدڑ : مہلوکین کی تعداد 23 ہو گئی

الفنسٹون برج پر بھگدڑ : مہلوکین کی تعداد 23 ہو گئی

ممبئی ۔ /30 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی میں دو ریلوے اسٹیشنوں کو مربوط کرنے والے الفنسٹون فٹ اوور بریج پر گزشتہ روز کی بھگدڑ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد آج 23 تک پہونچ گئی جب ایک شدید زخمی شخص کنگ ایڈورڈ میمورئیل (کیم) ہاسپٹل میں دوران علاج جانبر نہ ہوسکا ۔ کیم ہاسپٹل کے ڈین اویناش سوپے نے کہا کہ متوفی کی شناخت ستیندر کمار تنوجیا کی حیثیت سے کی گئی ہے جس کی عمر 50 سال سے کم ہے ۔ ڈین نے پی ٹی آئی سے کہا کہ ’’ اس مریض کو دواخانہ میں شریک کئے جانے کے فوری بعد وینٹلیٹرس پر رکھا گیا تھا ۔ ہم اس کو بچانے کی مملکتی کوشش کی لیکن وہ اندرونی زخموں کے سبب فوت ہوگیا ‘‘ ۔ سوپے نے کہا کہ بھگدڑ میں زخمی ہونے والے 38 افراد دواخانہ میں زیرعلاج ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT