Monday , January 22 2018
Home / دنیا / القاعدہ رہنما ابوانس الیبی کا مقدمہ کی سماعت سے پہلے انتقال

القاعدہ رہنما ابوانس الیبی کا مقدمہ کی سماعت سے پہلے انتقال

واشنگٹن ۔ 3 جنوری۔( سیاست ڈاٹ کام) القاعدہ کا ایک اہم رکن امریکہ میں عدالتی کارروائی شروع ہونے سے چند دن قبل انتقال کر گیا۔1998 میں افریقہ میں امریکی سفارتخانوں پر بم حملے میں مبینہ طور پر ملوث ابو انس الیبی کی موت نیویارک میں ہوئی۔ ان کے وکیل برنارڈ کلینمین نے کہاکہ ان کے موکل ہیپاٹائٹس سی اور جگر کے سرطان میں مبتلا تھے اور جمعہ کو اس

واشنگٹن ۔ 3 جنوری۔( سیاست ڈاٹ کام) القاعدہ کا ایک اہم رکن امریکہ میں عدالتی کارروائی شروع ہونے سے چند دن قبل انتقال کر گیا۔1998 میں افریقہ میں امریکی سفارتخانوں پر بم حملے میں مبینہ طور پر ملوث ابو انس الیبی کی موت نیویارک میں ہوئی۔ ان کے وکیل برنارڈ کلینمین نے کہاکہ ان کے موکل ہیپاٹائٹس سی اور جگر کے سرطان میں مبتلا تھے اور جمعہ کو اسپتال میں ان کی موت ہو گئی۔لیبیا کے الیبی اور ایک سعودی شخص خالد الفواذ کے خلاف مقدمے کا آغاز 12 جنوری کو ہونا تھا۔ ان دونوں پر تنزانیہ اور کینیا میں بم حملوں کا الزام تھا۔ برنارڈ نے کہا کہ الیبی کی صحت گزشتہ ماہ تیزی سے گرنا شروع ہو گئی تھی۔ الیبی کو اکتوبر 2013ء میں امریکی اسپیشل فورسز نے طرابلس میں کارروائی کر کے حراست میں لیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT