Monday , November 20 2017
Home / ہندوستان / القاعدہ سے روابط کے شبہ میں ایک شخص دہلی میں گرفتار

القاعدہ سے روابط کے شبہ میں ایک شخص دہلی میں گرفتار

نئی دہلی10 اگست (سیاست ڈاٹ کام ) دہشت گرد تنظیم القاعدہ سے مبینہ طور پر رابطہ رکھنے والے ایک دہشت گرد رضا الاحمد کو دہلی سے گرفتار کیا گیا ہے۔ رضا کو دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے آج صبح اس وقت گرفتارکیا جب وہ نیپال فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ پولیس کے مطابق رضا بنگلہ دیش میں سرگرم القاعدہ کی یونٹ انصار اللہ کے ساتھ رابطے میں ہے ۔ وہ جعلی نوٹوں کے ریاکٹ میں بھی ملوث رہا ہے ۔ اس معاملے میں مغربی بنگال پولیس کو رضا کی کافی عرصے سے تلاش تھی لہذا اسے وہاں کی پولیس کے سپرد کر دیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی تفتیش سے ایسا ظاہر ہوتا ہے کہ بنیادی طور پر بنگلہ دیش کے رہنے والے 25 سالہ رضا کو ہندوستان میں دہشت گردانہ سرگرمیوں کو انجام دینے کے لئے مواقع تلاش کے لئے بھیجا گیا تھا، ساتھ ہی اسے یہاں جعلی نوٹوں کو پہنچانے کا بھی کام سونپا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق گزشتہ دنوں اترپردیش میں مظفرنگر سے گرفتار عبداللہ معاملے میں بھی رضا کا اہم کردار تھا۔

TOPPOPULARRECENT