Sunday , February 18 2018
Home / عرب دنیا / القاعدہ کی تنظیم کو طیارہ تباہ کرنے کی ذمہ داری قبول

القاعدہ کی تنظیم کو طیارہ تباہ کرنے کی ذمہ داری قبول

عمان،4فروری (سیاست ڈاٹ کام )ملک شام میں القاعدہ کی سابقہ شاخ سے وابستہ ایک جہادی گروپ تحریر الشام نے عدلیب صوبہ میں میزائل حملہ کرکے ایک روسی جنگی طیارہ سکھوئی۔25کو تباہ کرنے کی ذمہ داری قبول کی ہے ۔تحریر الشام نے اپنے ایک کمانڈر کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے آج سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کرکے اس حملہ کی ذمہ داری لی۔اس سے پہلے شام کے عدلیب صوبہ میں کل ایک میزائل حملے میں روسی جنگی طیارہ سکھوئی۔25تباہ ہوگیا اور اس میں سے بچ نکلنے میں کامیاب رہنے والا پائلٹ دہشت گردوں کے ساتھ لڑائی میں شہید ہوگیا۔روسی وزارت دفاع کے مطابق اس جنگی طیارہ کو زمین سے ہوا میں مار کرنے کے اہل ‘مین پیڈ پورٹیبل میزائل’ سے نشانہ بنایا گیا اور اس میں سے پیراشوٹ کے ذریعہ بچ نکلنے میں کامیاب رہا پائلٹ بعد میں دہشت گردوں کے ساتھ لڑائی میں شہید ہوگیا۔وزارت نے بتایا کہ روس اور ترکی اس علاقہ میں جنگ کی شدت میں کمی لانے کی کوشش کررہے ہیں اور پائلٹ کی لاش لانے کے لئے بات چیت کی جارہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT