Tuesday , September 25 2018
Home / دنیا / القاعدہ کی یرغمال امریکی کو ہلاک کرنے کی دھمکی

القاعدہ کی یرغمال امریکی کو ہلاک کرنے کی دھمکی

دبئی۔ 4 ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) جزیرہ العرب میں سرگرم القاعدہ نے دھمکی دی ہے کہ اگر واشنگٹن نے تین دن کے اندر اندر تنظیم کے مطالبات پورے نہ کئے تو وہ اپنے ہاں یرغمال امریکی شہری لوکی سمرز کو قتل کر دیں گے۔یمن میں القاعدہ کی شاخ نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں 33 سالہ لوکی سمرز ’آن کیمرہ‘ بیان دیتے ہوئے کہتا ہے کہ ’’مجھے ایک برس قبل دار

دبئی۔ 4 ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) جزیرہ العرب میں سرگرم القاعدہ نے دھمکی دی ہے کہ اگر واشنگٹن نے تین دن کے اندر اندر تنظیم کے مطالبات پورے نہ کئے تو وہ اپنے ہاں یرغمال امریکی شہری لوکی سمرز کو قتل کر دیں گے۔یمن میں القاعدہ کی شاخ نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں 33 سالہ لوکی سمرز ’آن کیمرہ‘ بیان دیتے ہوئے کہتا ہے کہ ’’مجھے ایک برس قبل دارلحکومت صنعا سے اغوا کیا گیا۔ میری زندگی خطرے میں ہے، میری مدد کی جائے‘‘۔ سمرز برطانیہ میں پیدا ہوا، تاہم وہ امریکی شہریت رکھتا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سمرز پیشے کے اعتبار سے صحافی ہے اور اسے گزشتہ برس ستمبر میں صنعا سے اغوا کیا گیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT