Tuesday , September 25 2018
Home / دنیا / القاعدہ کے نیٹ ورک پر جٹ طیاروں کو نشانہ بنانے والے بم کی ترکیب

القاعدہ کے نیٹ ورک پر جٹ طیاروں کو نشانہ بنانے والے بم کی ترکیب

لندن۔11جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) القاعدہ نے اپنے حامیوں کو ایک نئے بم کی ترکیب سے واقف کرایا ہے‘ اس کے ویب سائیٹ پر مسافربردار جٹ طیاروں کو نشانہ بناکر تباہ کرنے والے بم کی تیاری کی ترکیب شائع کی گئی ہے ۔ یہ دھماکو آلہ گھریلو استعمال کی اشیاء کے ذریعہ تیار کیا جاسکتا ہے ۔ اس میں دھاتی عناصر کے استعمال سے گریز کیا گیاہے اور اس کا مقصد ایئ

لندن۔11جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) القاعدہ نے اپنے حامیوں کو ایک نئے بم کی ترکیب سے واقف کرایا ہے‘ اس کے ویب سائیٹ پر مسافربردار جٹ طیاروں کو نشانہ بناکر تباہ کرنے والے بم کی تیاری کی ترکیب شائع کی گئی ہے ۔ یہ دھماکو آلہ گھریلو استعمال کی اشیاء کے ذریعہ تیار کیا جاسکتا ہے ۔ اس میں دھاتی عناصر کے استعمال سے گریز کیا گیاہے اور اس کا مقصد ایئرپورٹ کے حفاظتی انتظامات سے بچ سکیں ۔ دہشت گروپ کی یمن شاخ نے چہارشنبہ کے دن طنزیہ فرانسیسی ہفتہ وار شارلی ہیبڈکو پر حملہ کی ہدایت دیتے ہوئے اپنے کارکنوں سے جو برطانیہ میں مقیم ہیں کہا تھا کہ فرانس سے زیادہ برطانیہ کو حملوں کا نشانہ بنانے کو ترجیح دی جائے ۔ بم کی تیاری کی ترکیب القاعدہ کے آن لائن رسالہ ’’تحریک‘‘ میں شائع کی گئی ہے ۔ القاعدہ نے کہا کہ انہوں نے اپنے نظریہ کو سادہ بنانے کی کوششوں میں تیزی پیدا کردی ہے اور اپنے اس سادہ نظریہ کو تمام افراد تک پہنچانا چاہتے ہیں ۔ یہ دھماکو آلہ جو مبینہ طور پر گھریلو اشیاء سے تیار کیا گیا ہے اور جس میں دھاتی عناصر نہیں ہیں۔ ایئرپورٹ کے صیانتی انتظامات سے بچ سکتا ہے اور آسانی سے مسافر بردار جٹ طیاروں کو نشانہ بناسکتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT