Friday , September 21 2018
Home / Top Stories / ’’القدس ، ٹرمپ کی جاگیر نہیں ‘‘: ترکی الفیصل

’’القدس ، ٹرمپ کی جاگیر نہیں ‘‘: ترکی الفیصل

ریاض۔ 10 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے محکمہ انٹیلجنس کے سابق سربراہ شہزادہ ترکی الفیصل نے کہا کہ ’’القدس‘‘ صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کی جاگیر نہیں ہے، جسے چاہیں عطا کردیں۔ سی این این کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ عربوں کا پہلا مسئلہ فلسطین ہے اور سعودی عرب اس اقدام کی بنیاد پر فلسطینی مسئلہ کا پرامن حل چاہتا ہے۔ ہماری کوشش کا اصل ہدف بھی اس خطہ میں امن ہے۔ انہوں نے ٹی وی پر اسرائیلی محکمہ انٹلیجنس کے سابق سربراہ افراہیم مصلیفی کے ساتھ پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے اس جانب روشنی ڈالی اور کہا کہ ’’القدس‘‘ (یروشلم) ٹرمپ کی ملکیت نہیں ہے کہ وہ من مانی فیصلے کرسکیں۔ انہوں نے اس ٹی وی پروگرام کے ذریعہ تمام دنیا میں موجود یہودی عوام تک اپنی آواز پہونچانے کی بات کہی اور بتایا کہ خود اسرائیلی محکمہ خفیہ کے سابق سربراہ نے اسرائیلی حکومت سے یہ مطالبہ کیا ہے کہ اسے مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے ٹھوس مذاکرات کرنا ہوگا اور دو ریاستی حل کا فارمولہ قبول کیا جانا ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT