Wednesday , November 22 2017
Home / دنیا / القطیف حملوں میں ملوث چار انتہا پسندوں کے سرقلم

القطیف حملوں میں ملوث چار انتہا پسندوں کے سرقلم

القطیف ۔ 11 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے مشرقی صوبے القطیف میں دہشت گردی کے مختلف حملوں میں ملوث چار مجرموں کے سرقلم کر دیے گئے ہیں۔سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے منگل کو ایک بیان میں ان چاروں مجرموں کے سرقلم کیے جانے کی تصدیق کی ہے۔ان مجرموں کے نام امجد ناجی حسن آل معیبد ،زاہر عبدالرحیم البصری ،یوسف علی المشیخص اور مہدی محمد حسن السایغ ہیں۔یہ چاروں سعودی شہری ہیں۔ایک سعودی عدالت نے ان چاروں مجرموں کو القطیف میں دہشت گردی کے مختلف واقعات میں قصور وار قرار دے کر موت کی سزا سنائی تھی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT