Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / الماٹی ڈیم کی سطح میں اضافہ، کے سی آر کی خاموشی پر تنقید

الماٹی ڈیم کی سطح میں اضافہ، کے سی آر کی خاموشی پر تنقید

تلنگانہ کو ایک قطرہ پانی نہیں ملے گا، تلنگانہ تلگودیشم قائدین کا بیان
حیدرآباد ۔ 15 اگست (آئی این این) تلنگانہ تلگودیشم پارٹی نے حکومت کرناٹک کی جانب سے الماٹی ڈیم کی سطح میں اضافہ کی مذمت کیا ہے۔ پارٹی قائدین مسرس ای دیاکر راؤ اور آر چندرشیکھر ریڈی نے آج یہاں این ٹی آر ٹرسٹ بھون میں پریس کانفرنس سے مخاطب تھے۔ اس موقع پر انہوں نے اس بات کا خدشہ ظاہر کیاکہ اگر الماٹی ڈیم کی سطح میں اضافہ سے نہ روکا گیا تو اس کا حال بھی پیلی پراجکٹ کے جیسا ہوگا۔ انہوں نے ٹی آر ایس حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ابھی خواب غفلت میں ہے جبکہ کرناٹک اور مہاراشٹرا کی حکومتیں ڈیم میں اضافہ کررہی ہے جوکہ تلنگانہ ریاست کے مفاد کے خلاف ہے۔ اس وقت ریاست تلنگانہ کیلئے آبپاشی پراجکٹ کی شدید ضرورت ہے۔ تلگودیشم قائدین پرزور الفاظ میں کہا کہ اگر الماٹی ڈیم کی سطح میں کیا گیا تو ریاست تلنگانہ کو ایک قطرہ پانی بھی نہیں ملے گا۔ انہوں نے حکومت کو مشورہ دیا کہ وہ اس مسئلہ کا سنجیدگی کے ساتھ جائزہ لیں۔ ٹی آر ایس کے ارکان پارلیمنٹ سے بھی خواہش کی کہ وہ مرکزی حکومت سے رجوع ہوکر اس کے خلاف نمائندگی کریں۔

TOPPOPULARRECENT