Wednesday , November 22 2017
Home / دنیا / المرابطون گروپ نے مالی حملے کی ذمہ داری لی

المرابطون گروپ نے مالی حملے کی ذمہ داری لی

نیروبی، 19 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) شمالی افریقہ میں سرگرم شدت پسندتنظیم القاعدہ سے منسلک المرابطون گروپ نے مالی کے شمالی شہر گاؤ میں کل ایک فوجی کیمپ کے قریب خودکش کار بم دھماکے کی ذمہ داری لی ہے ۔ الخبر نیوز ایجنسی کے مطابق دھماکے کی ذمہ داری القاعدہ کی حمایت والے گروپ المرابطون نے لی ہے ۔ اس کار بم دھماکے میں کم از کم 42 لوگوں کی موت ہو گئی تھی اور 100 سے زائد افراد زخمی ہو گئے تھے ۔ مرنے والوں میں پانچ حملہ آور بھی شامل ہیں۔المرابطون کی قیادت مختار بلمختار کے ہاتھوں میں ہے اور اس کی ہدایات پر گروپ مالی اور مغربی افریقی ممالک میں کئی حملے کر چکا ہے ۔الخبر ایجنسی کے ذریعے یہ گروپ حملے کی ذمہ داری لیتا رہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT