Saturday , November 18 2017
Home / Top Stories / المناک ویڈیو۔ بنا انستھیا‘ حلب میں قرآن شریف کی تلاوت کے دوران سرجری

المناک ویڈیو۔ بنا انستھیا‘ حلب میں قرآن شریف کی تلاوت کے دوران سرجری

حلب: دل کو چھولینے والا ایک ویڈیو جس میں حلب کے اندرایک پانچ سالہ معصوم بچے کی بنا انتسھسیا کی سرجری کی جارہی ہے یہ منظر دیکھنے کے بعد ضرور آپ کی آنکھیں نم ہوں گی۔

ویڈیو فوٹیج میں ترکی ٹی وی کے دو اینکرس ویڈیو کا مشاہدہ کرنے کے بعدزار وقطار روتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں جس میں حلب کا ایک زخمی بچہ کا بنا انستھسیا آپریشن کیاجارہاہے اورجبکہ وہ قرآنی آیاتوں کی تلاوت کررہا ہے ۔

بچہ ایک عمارت کے آندھیرے بیس منٹ میں جس کا فلاش لائٹس او رسیل فون اسکرین کی روشنی میں آپریشن کیاجارہا ہے دوران آپریشن سورہ لحب اور سورہ بقرہ کی تلاوت کرتا سنائی دے رہا ہے۔

ایک پروگرام کی پیشکش کے دوران ویڈیو فوٹیج دیکھ کر ٹرگی گولیر اور پروفیسر میحمت سلیک اپنی آنسوؤں کو روک نہیں سکے۔شامی افواج اور ایران کی پشت پناہی والے عسکریت پسند حلب پر اپنا قبضہ جمانے کیلئے کئی سالوں سے میزائل اور بیرل بم کے ذریعہ اندھادھند بم بمباری کررہے ہیں اور بے تحاشہ مرد‘ عورتوں اور بچوں کا دنیا اور عصری اداروں کے سامنے قتل عام کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT