Sunday , June 24 2018
Home / عرب دنیا / النصرہ محاذ کی خاتون کو گولی مارنے کی ویڈیو جاری

النصرہ محاذ کی خاتون کو گولی مارنے کی ویڈیو جاری

حلب۔ 21جنوری۔(سیاست ڈاٹ کام) شام میں القاعدہ سے ملحقہ تنظیم النصرہ محاذ کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین پامالی کا عمل نہ صرف جاری ہے بلکہ اس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ النصرہ کے جنگجوئوں نے ایک ہفتے کے دوران تین خواتین کو سفاکانہ انداز میں گولی مار دی۔ ادلب کے نواحی علاقے ’خفسرجہ ‘کی ایک خاتون کو مبینہ طور پر ’جسم فروشی‘ کے الزام می

حلب۔ 21جنوری۔(سیاست ڈاٹ کام) شام میں القاعدہ سے ملحقہ تنظیم النصرہ محاذ کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین پامالی کا عمل نہ صرف جاری ہے بلکہ اس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ النصرہ کے جنگجوئوں نے ایک ہفتے کے دوران تین خواتین کو سفاکانہ انداز میں گولی مار دی۔ ادلب کے نواحی علاقے ’خفسرجہ ‘کی ایک خاتون کو مبینہ طور پر ’جسم فروشی‘ کے الزام میں قتل کرنے کے بعد اس کی ویڈیو فوٹیج بھی انٹرنیٹ پر پوسٹ کر دی جس میں ایک خاتون کو جنگجوئوں کے ہاں یرغمال دکھایا گیا ہے۔ بعد میں مبینہ بداخلاقی کے فروغ کے الزام میں اس کے سر پر گولی ماری گئی۔

TOPPOPULARRECENT