Tuesday , December 12 2017
Home / ہندوستان / الوار واقعہ کی سی بی آئی تحقیقات کرانے کانگریس کا مطالبہ

الوار واقعہ کی سی بی آئی تحقیقات کرانے کانگریس کا مطالبہ

جئے پور ، 22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے وفد نے گورنر راجستھان کلیان سنگھ سے ملاقات کی اور مطالبہ کیا کہ ضلع الوار میں پھیلو خان کی شدید زدوکوبی سے پیش آئی ہلاکت کی سی بی آئی تحقیقات کرائی جائے۔ اس واقعہ میں مبینہ طور پر گاؤ رکشکوں نے مقتول کو مار پیٹ کی تھی۔ سربراہ راجستھان پی سی سی سچن پائیلٹ کی قیادت میں وفد نے گورنر کو ایک یادداشت حوالے کی۔ کانگریس قائدین نے مطالبہ کیا کہ 55 سالہ پھیلو خان کو الوار میں یکم اپریل کو گاؤ رکشکوں کے گروپ نے مار مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا اور اس موت کی سی بی آئی انکوائری ہونا چاہئے۔ ریاست میں لا اینڈ آرڈر کی ابتر صورتحال پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے سچن نے کہا کہ بی جے پی حکمرانی میں مجرمین کھلے عام گھوم رہے ہیں اور اُن کی جرأت محض اس لئے بڑھ گئی کیونکہ حکومت غافل ہے۔ انھوں نے کہا کہ پولیس کی کارکردگی اور ریاستی وزیر داخلہ کا بیان خراب نظیر پیش کررہے ہیں۔ پی سی سی سربراہ نے اس مسئلہ پر چیف منسٹر وسندھرا راجے کی خاموشی پر تعجب بھی ظاہر کیا۔ راجستھان کے وزیر داخلہ گلاب چند کٹاریا نے قبل ازیں بیان دیا تھا کہ الوار میں گاؤ رکشکوں نے جن لوگوں کو روکا اُن کے پاس ٹرانزٹ پرمٹ نہیں تھا۔

TOPPOPULARRECENT