Sunday , November 19 2017
Home / جرائم و حادثات / الوال اور ایس آر نگر میں دو افراد کی خودکشی

الوال اور ایس آر نگر میں دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد /26 مئی ( سیاست نیوز ) الوال اور ایس آر نگر پولیس حدود میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو افراد نے خودکشی کرلی ۔ الوال پولیس کے مطابق 28 سالہ رمیش جو اندرا نگر الوال علاقہ کا ساکن تھا نے مالی پریشانیوں سے تنگ آکر کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ ایس آر نگر پولیس کے مطابق 56 سالہ بسواراج جو پیشہ سے خانگی ملازم بورا بنڈہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ اس نے خرابی صحت سے تنگ آکر کل رات انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔
برقی شاک کا شکار ضعیف شخص کی موت
حیدرآباد /26 مئی ( سیاست نیوز ) آصف نگر کے علاقہ میں ایک ضعیف شخص برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ جو پانی کی موٹر لگانے کی کوشش کر رہا تھا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 60 سالہ کرشنا یادو جو آصف نگر میں رہتا تھا ۔ کل یہ شحص پانی کی موٹر لگانے کی کوشش کر رہا تھا کہ اس دوران برقی شاک کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔

TOPPOPULARRECENT