الوال میں سارقوں کی چار رکنی ٹولی گرفتار

حیدرآباد /16 اپریل ( سیاست نیوز ) مکانات میں سرقہ کرنے والی ایک چار رکنی ٹولی کو الوال پولیس نے گرفتار کرلیا جن میں ایک نابالغ بھی شامل ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے 25 سالہ کے پرشانت آٹو ڈرائیور ، 26 سالہ وی چنا ساکن الوال 19 سالہ وی ناگیش اور بھودیوی نگر الوال کے ساکن نابالغ کو بھی گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 12 لاکھ 80 ہزار روپئے مالیتی اشیاء کو ضبط کرلیا ۔ اس ٹولی نے 16 مکانات میں سرقہ کی وارداتیں انجام دی تھیں اور پولیس کو کافی دنوں سے مطلوب تھی ۔ مجرمین گھومتے ہوئے کالونی میں پہلے مکانات کی جانچ کرتے اور سرقہ انجام دینے والے مکان کی نشاندہی کرتے ہوئے اس نابالغ کو سرقہ کیلئے مکان میں بھیجا جاتا تھا ۔ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے خانہ چی گوڑہ علاقہ میں شبہ کی بنیاد پر دو افراد کے پرشانت اور چنا کو حراست میں لے لیا ۔ جنہوں نے پوچھ گچھ کے دوران اپنے جرم کو قبول کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT