Tuesday , December 12 2017
Home / جرائم و حادثات / الوال میں عاشق جوڑے کی خودکشی

الوال میں عاشق جوڑے کی خودکشی

ٹرین کے آگے چھلانگ، محبت میں گرفتار ہونے کا انجام
حیدرآباد۔/12ڈسمبر، ( سیاست نیوز) شہر کے نواحی علاقے الوال میں ایک عاشق جوڑے نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودکشی کرلیا۔ طویل ملاقات، بحث و تکرار کے بعد دونوں نے اس نتیجہ پر پہنچ کر ٹرین کے آگے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔ ریلوے پولیس سکندرآباد نے یہ بات بتائی۔ سب انسپکٹر ریلوے پولیس مسٹر پرمود کے مطابق لڑکی صبح کے اوقات میں ہلاک ہوگئی جبکہ لڑکا شام کے 4بجے علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ انہوں نے بتایا کہ 23سالہ نرسنگ اور سریشا ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے گزشتہ ایک سال سے ایک دوسرے کی محبت میں وہ گرفتار تھے ، آج دونوں کی ملاقات ہوئی اور دونوں میں کافی دیر تک بات چیت اور بحث تکرار جاری تھی جس کے بعد دونوں نے ٹرین کے آگے چھلانگ لگادی۔ لڑکی سریشا جو ڈگری سال دوم کی طالبہ تھی اس نے نرسنگ سے شادی کیلئے اصرار کیا اور فوری شادی کیلئے زور دے رہی تھی  جس پر لڑکا فوری شادی کیلئے تیار نہیں تھا۔ ریلوے پولیس کے مطابق نرسنگ پیشہ سے لفٹ میکانک جو سروینٹ کالونی اوت کنٹہ الوال میں رہتا تھا اس کے والدین کی موت ہوگئی تھی اور وہ دادی اور چھوٹے بھائی کے ہمراہ رہتا تھا۔ ایک سال قبل نرسنگ کی دوستی سریشا سے ہوئی  جومحبت میں بدل گئی۔ ریلوے پولیس نے بتایا کہ سریشا کے والدین بھی اپنی لڑکی کی حرکتوں اور محبت سے ناواقف تھے ۔ بتایا جاتا ہے کہ نرسنگ راؤ فوری شادی کرنے کیلئے تیار نہیں تھا اس نے اپنی محبوبہ سریشا سے کچھ وقت انتظار کرنے کی درخواست کررہا تھا چونکہ چھوٹے بھائی کو مستقل کاروبار سے جوڑنے کے بعد شادی کرنا چاہتا تھا۔ تاہم اس کی محبوبہ نہیں مانی اور دونوں نے انتہائی اقدام کرلیا۔ ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT