Thursday , December 14 2017
Home / جرائم و حادثات / الکاپوری چوراہے پر اچانک کار شعلہ پوش

الکاپوری چوراہے پر اچانک کار شعلہ پوش

حیدرآباد ۔ /8 اکٹوبر (سیاست نیوز) ایل بی نگر الکاپوری چوراہے پر آج اس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک کار شعلہ پوش ہوگئی ۔ تفصیلات کے بموجب رام داس پلی سے اوپل راج نگر کی سمت انڈیگو کار ڈرائیور تیز رفتاری سے جارہا تھا کہ انجن میں آگ لگ گئی ۔ ڈرائیور سید حسین نے فوری حرکت میں آکر کار میں موجود افراد کو کامیابی سے بہار نکال لیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ تکنیکی خرابی کے سبب کار میں اچانک آگ لگ گئی اور کار شعلہ پوش ہوگئی ۔ مصروف چوراہے پر حادثہ کے بعد ٹریفک کا بہاؤ شدت سے متاثر ہوگیا ۔ فائر انجن نے وہاں پہونچ کر آگ پر قابو پالیا ۔ اس واقعہ سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ۔ پولیس ایل بی نگر نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات جاری ہے ۔

TOPPOPULARRECENT