Monday , September 24 2018
Home / جرائم و حادثات / الکٹرک شاک سے طالب علم فوت کالج انتظامیہ کے خلاف مقدمہ

الکٹرک شاک سے طالب علم فوت کالج انتظامیہ کے خلاف مقدمہ

شمس آباد /17 جنوری ( سیاست نیوز ) شمس آباد میں نارائنا جونئیر کالج میں برقی شاک سے ایک طالب علم فوت ہوگیا ۔ تفصیلات کے بموجب محمد کاشف ولد محمد لطیف 18 سالہ ساکن شمس آباد نارائناجونئیر کالج آر بی نگر شمس آباد میں سی ای سی سال اول کا طالب علم ہے جو آج صبح کالج میں پانی پی رہا تھا کہ الکٹرک شاک لگنے سے دونوں پیر جھلس کر نیچے گر پڑا جسے خانگی دواخانہ منتقل کیاگیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔ محمد کاشف کے افراد خاندان اور کالج کے طلباء دواخانہ میں جمع ہوکر کالج انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ۔ طلباء کے احتجاج کو دیکھتے ہوئے شمس آباد آر جی آئی پولیس اور شمس آباد رورل پولیس دواخانہ پہونچکر طلباء کو کالج کیلئے روانہ کردیا اور کالج انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

بہادرپورہ میں سڑک حادثہ
خاتون ہلاک
حیدرآباد /17 جنوری ( سیاست نیوز ) بہادرپورہ علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک خاتون ہلاک ہوگئی ۔ پولیس کے مطابق 45 سالہ شمیم بی جو کپڑوں کی تجارت کرتی تھی ۔ احمد نگر شمس آباد علاقہ کے ساکن محمد عزیز کی بیوی تھیں ۔ یہ خاتون 14 جنوری کے دن آٹو کے ذریعہ سفر کررہی تھی اور علاقہ دانماں جھونپڑی کے قریب آٹو سے اتر کر سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں شدید زخمی ہوگئی جو علاج کے دوران کل فوت ہوگئی ۔ پولیس بہادرپورہ مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT