Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / الکٹرک لوکو شیڈ لالہ گوڑہ میں توسیع

الکٹرک لوکو شیڈ لالہ گوڑہ میں توسیع

حیدرآباد ۔ 8 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : الکٹرک لوکو شیڈ لالہ گوڑہ میں اس وقت 200 اسٹیٹ آف آرٹ کے تیسرے مرحلہ کی گنجائش والا الکٹرک لوکو موٹیوز تیار کیا گیا ہے  اور یہ تجویز ہے کہ اس کو 225 لوکو موٹیوز تک توسیع دی جائے ۔ اس کے لیے 16 کروڑ روپئے کے مصارف آئیں گے ۔ اس کی منظوری کے بعد تیاری کے لیے برسوں درکار ہوں گے ۔ قاضی پیٹ میں بھی لوکو شیڈ کی تیاری کی تجویز ہے ۔ الکٹرک لوکو شیڈ ساوتھ سنٹرل ریلوے کو ابتداء میں 25 کروڑ کی لاگت سے تعمیر کیا گیا تھا ۔ جس کی تکمیل کے لیے 20 سال مکمل ہوئے ۔ یہاں پر ابتداء میں 72 لوکو موٹیوز کی گنجائش تھی اب یہاں 200 لوکو موٹیوز کو رکھا جاسکتا ہے ۔ ڈیویژنل ریلوے منیجر آشیش اگروال اور سینئیر ڈیویژنل الکٹریکل انجینئر کے توریا نے حیدرآباد میں اس متاثر کن سہولت سے میڈیا کو متعارف کروایا ۔ اس شیڈ میں تقریبا 700 افراد کام کرتے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT